کراچی: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مرتضی وہاب کے درمیان بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بیرسٹر مرتضی وہاب کے درمیان شہر قائد کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔
اس موقع پر چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کی کہ کراچی میں عوام کی خدمت کے تسلسل کو جاری رکھا جائے، اُنہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی عوام کی جماعت ہے، شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کیے جائیں۔