سندھ میں کورونا سے صحت یاب مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے، بلاول

کراچی: بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سندھ میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ پی ٹی آئی کی ایف بی آر میں ناکامی کی وجہ سے سندھ کو 229 ارب روپے جب کہ پنجاب کو 483 ارب روپے کا نقصان ہوا، سندھ ریونیو بورڈ نے اس سال 105 ارب روپے سے زائد کا ریونیو اکٹھا کیا، معیشت کی سست رفتاری اور کورونا وائرس کے باوجود سندھ کے ریونیو میں پانچ فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے، ملک کے ایک لاکھ صحت یاب مریضوں میں سندھ کا تناسب 46 فیصد ہے، صوبے میں 46 ہزار824 افراد نے کورونا وائرس کو شکست دی۔

BilawalSindh