بلاول نے چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع غیر قانونی قرار دے دی

کراچی: چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی ہے، سلیکٹڈ حکومت اپوزیشن کو مسلسل نشانہ بنائے رکھنا چاہتی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت وزیراعظم اور ان کے خاندان و رفقاء کو احتساب سے استثنیٰ دیتے ہوئے اپوزیشن کو نشانہ بنانے کا عمل جاری رکھنا چاہتی ہے، پینڈورا پیپرز کے بعد خاص طور پر حکومت خود کو احتساب سے بچانا چاہتی ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے احتساب عدالت پیشی کے بعد اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرڈیننس لانا غیر مناسب ہے، اسمبلیوں سے قانون سازی ہونی چاہیے، قانون سازی کرنی ہے تو مہنگائی کے خلاف کریں، آپ اپنی مرضی کی قانون سازی لا رہے ہیں، سب سے محترم ادارے پارلیمنٹ کو بائی پاس نہیں کیا جانا چاہیے۔

Bilawal Bhutoo ZardariChairman Nab extensionChairman PPPIllegal