اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہزین بگٹی کے درمیان آج زرداری ہاؤس ملاقات ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق اس ملاقات میں شاہزین بگٹی نے سابق صدر آصف علی زرداری کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے دور میں بلوچستان کو آغازِ حقوق کا خصوصی پیکج ملا، پاکستان پیپلزپارٹی نے بلوچوں کے زخموں پر مرہم رکھا۔
اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا بلوچستان کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کو نظرانداز کرنا پی ٹی آئی حکومت کی ایک اور سنگین نااہلی ہے، پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے حقوق پر کوئی سمجھوتا نہیں ہونے دے گی۔
تجزیہ کار چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شاہزین بگٹی کے درمیان بجٹ اجلاس کے فوری بعد ہونے والی ملاقات کو اہم قرار دے رہے ہیں۔