پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ تباہ کن مہنگائی نے عام آدمی کا جینا مشکل کر دیا ہے، پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو ملک کی معاشی سمت درست کر سکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جعلی معاشی ترقی کے گن گانا اور بڑی باتیں کرنا عمران خان کی عادت ہے، 21 فیصد سے زائدشرح غربت معاشی ترقی کے دعووں کو غلط ثابت کر رہی ہے
۔بلاول ہائوس میڈیا سیل سے جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پہلے نام نہاد کرپشن کے اعدادوشمار میں مبالغہ آرائی اور اب جعلی معاشی ترقی کے گن گانا، بڑی بڑی باتیں کرنا عمران خان کی عادت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 21 فیصد سے زائد شرح غربت معاشی ترقی کے دعوئوں کو غلط ثابت کررہی ہے
۔پی ٹی آئی کی جانب سے معاشی بدحالی کو ایڈٹ کرکے معاشی ترقی بنادینے سے پاکستان کے عوام کی قسمت نہیں بدلے گی۔بلاول کا کہنا تھا کہ ملک میں شرح غربت 40 فیصد تک ہونے کا اندازہ تشویشناک صورتحال کا اشارہ ہے، تباہ کن مہنگائی نے عام آدمی کا جینا مشکل کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشی مسائل سے ناواقف عمران خان نے اقتدار تو ہتھیا لیا، لیکن انہیں اب تک علم نہیں کہ ملک کیسے چلایا جاتا ہے، پیپلز پارٹی واحد
.جماعت ہے جو ملک کی معاشی سمت درست کر سکتی ہے۔
بلاول بھٹو کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کی فوٹو شاپ معاشی ترقی کو پاکستان کے عوام مسترد کرچکے ہیں۔ اگر معاشی شرح نمو میں اضافہ ہوا ہے تو پی ٹی آئی کیوں خیبرپختونخوا کے اعلی تعلیمی اداروں کے بجٹ میں کٹوتی کررہی ہی ۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عالمی اداروں کی جانب سے ملک میں شرح غربت 40 فیصد تک ہونے کا اندازہ ایک تشویش ناک صورت حال کی جانب اشارہ کررہا ہے۔