لیفٹیننٹ جنرل (ر) بلال اکبر سعودیہ میں پاکستان کے سفیر مقرر

اسلام آباد: حکومت نے سعودی عرب میں اپنا سفیر تبدیل کرکے لیفٹیننٹ جنرل (ر) بلال اکبر کو نیا سفیر مقرر کیا ہے۔
ایک انگریزی رونامے کی خبر کے مطابق وہاں پر راجہ علی اعجاز دو سال تک خدمات سرانجام دیتے رہے۔
اب سعودی عرب اور پاکستان دونوں کے سفیروں کا پس منظر فوج سے ہے، پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کا تعلق سعودی نیوی سے ہے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سفرا کا تقرر دونوں ممالک کے مابین مضبوط تعلقات کا مظہر ہے، اب سفارت کاری کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی، فوجی اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔
سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف 2017 سے سعودیہ میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

lt. general (R) Bilal akbarPakistan ambassadorSaudi arabia