کراچی: کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایل این جی کا پاور پلانٹ اگلے سال آجائے گا اور اگلے برس بجلی کی یہ صورت حال نہیں رہے گی۔
ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کے 5 پاور پلانٹ ہیں جن میں سے 4 گیس پر چلتے ہیں اور ایک فرنس آئل پر چلتا ہے جب کہ فرنس آئل سے ایک پلانٹ ایک ہزار میگاواٹ بجلی پید اکرتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ گیس پاور پلانٹ پر چیلنجز کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور گیس میں بہتری کا جواب ایس ایس جی سی کی جانب سے بہتر دیا جاسکتا ہے البتہ ہماری کوشش ہوتی ہے پلانٹ چلتے رہیں۔
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ جہاں ضرورت ہے وہاں لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، ایل این جی کا پاور پلانٹ اگلے سال آجائے گا اور اگلے سال یہ صورت حال نہیں رہے گی۔