بجلی کے فی یونٹ قیمت میں کمی کردی گئی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے بجلی کے فی یونٹ قیمت میں ماہانہ فیول چارجزایڈجسٹمنٹ کی مد میں 44 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ، نیپرا نے کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ، سی پی پی اے نے 84 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا کے نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ فیصلے کا اطلاق صرف جون کے مہینے کے بلوں پر ہوگا ، 300 تک یونٹ استعمال کرنے والے، لائف لائن اور زرعی صارفین پر اطلاق نہیں ہوگا ، اس کے علاوہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔