گوجرانوالا: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر گوجرانوالا میں قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزم کا بیان سامنے آگیا۔
حملہ آور کا پولیس کو دیے گئے ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ اس نے عمران خان کو مارنے کی کوشش اس لیے کی کیوں کہ اس کے مطابق عمران خان لوگوں کو گمراہ کررہے ہیں، اذانیں ہورہی تھیں اور ڈیک لگائے ہوئے تھے، شور کررہے تھے، میرے ضمیر نے گوارا نہیں کیا۔
حملہ آور کا کہنا تھا کہ وہ صرف عمران خان کو مارنا چاہتا تھا، اس کے پیچھے کوئی نہیں ہے اور نہ ہی کوئی اس کے ساتھ ہے، اس نے اکیلے ہی یہ کام کیا ہے۔
حملہ آور نے مزید بتایا کہ جس دن سے لانگ مارچ لاہور سے چلا اس روز سے اس نے حملہ کرنے کا سوچ لیا تھا۔
دھیان رہے کہ گوجرانوالا میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان قاتلانہ حملے میں گولی لگنے سے زخمی ہوگئے۔