عوام کو بڑا ریلیف: پٹرول 15.39 اور ڈیزل 7.88 روپے سستا

اسلام آباد: عوام کو بڑا ریلیف مل گیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی ہے۔
اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزیراعظم کو ارسال کی تھی۔
وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 15 روپے 39 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ پٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 273 روپے 10 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 88 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 274 روپے 8 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 161 روپے 17 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 9 روپے 86 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 173 روپے 48 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق گزشتہ رات 12 بجے سے ہوچکا ہے۔
پٹرولیم قیمتوں میں حالیہ کمی عالمی منڈی میں تیل کی گرتی قیمتوں کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لیے کی گئی ہے۔

 

Big Relief PublicDieselGovt of PakistanPetrolPetroleum product rate reduce