لاہور: پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے پی ایس ایل ٹیم مالکان کے لیے بڑا اعلان کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اعلان کیا کہ فاتح ٹیم کے ساتھ فرنچائز کے مالک کو بھی انعامی رقم ملے گی۔
محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل کی چیمپئن ٹیم کے مالک کو 5 لاکھ ڈالرز جب کہ رنرز اپ ٹیم کے مالک کو 3 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔
اس کے ساتھ جو پی ایس ایل فرنچائز کا مالک سب سے زیادہ کرکٹ ڈیولپمنٹ پر کام کرے گا، اس کو 2 لاکھ ڈالرز انعام دیا جائے گا۔
پی سی بی سربراہ کے مطابق یہ اقدامات پاکستان کرکٹ کو نئی بلندیوں کی راہ پر گامزن کرنے میں مدد دیں گے۔
دوسری جانب پی ایس ایل کی فاتح ٹیم کو ملنے والی 5 لاکھ ڈالرز کی رقم میں بھی اضافہ متوقع ہے۔
ٹیم کو ملنے والی رقم کھلاڑیوں، سپورٹ اسٹاف اور دوسرے متلعقہ لوگوں میں تقسیم ہوتی ہے۔
اب چیئرمین پی سی بی کی طرف سے اعلان کردہ 5 لاکھ، 3 لاکھ اور 2 لاکھ ڈالرز انعام پر صرف ٹیم مالکان کا ہی حق ہوا کرے گا۔