ایکس کا بڑا قدم، واٹس ایپ کی طرز کا نیا فیچر متعارف کرادیا

نیویارک: سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس نے اپنے صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرادیا ہے۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس نے صارفین کے لیے کن ورس کے نام سے میسجنگ فیچر متعارف کرایا ہے۔
ٹیکنالوجی کے ماہرین کا خیال ہے کہ ایکس کا یہ فیچر واٹس ایپ اور پیغام رسانی کی اپیلی کیشن سگنل کی طرز کا ہے، کیونکہ اس میں ترجمہ کرنے، فائل بھیجنے اور ایک بار میسج یا ویڈیو دیکھ کر غائب ہونے جیسی سہولتیں شامل ہیں۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ نئے فیچر کے ذریعے صارفین پلیٹ فارم پر موجود اپنے دوستوں کو ٹیکسٹ، آڈیو پیغامات بھیج سکیں گے اور اسی کے ساتھ انہیں ویڈیو کالز اور بھیجے گئے پیغام کو ڈیلیٹ یا اُس میں ترمیم کرنے کی سہولت بھی حاصل ہوگی۔
ایکس کے مطابق صارفین کے تحفظ کے لیے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن اور کئی پرائیویسی فیچز شامل کیے ہیں۔
میسجنگ فیچر پہلے مرحلے میں آئی او ایس صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے جب کہ جلدہی سہولت اینڈرائیڈ میں بھی شامل ہوگی۔
ایکس منتظمین کے مطابق آئی او ایس صارفین کے لیے جلدہی وائس میمو کا فیچر بھی شامل کیا جائے گا، جس سے صارفین مختصر آڈیو پیغامات بھیجنا ممکن ہوگا۔
کمپنی نے یہ بھی واضح کیا کہ صارفین کو ابھی بھی کچھ پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، تاہم اس کی روک تھام کے لیے سیکیورٹی فیچرز پر کام جاری ہے۔