لندن: برطانیہ میں رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی سپر مارکیٹس نے مسلم کمیونٹی کے لیے اشیاء کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی۔
خبر ایجنسی کے مطابق برطانیہ میں رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت آدھی کردی گئی۔
اس کے علاوہ ساڑھے 12 پاؤنڈ والا آٹے کا تھیلا 6 پاؤنڈ 25 pence میں دستیاب ہے۔
دوسری جانب 10 کلو چاول کے تھیلے پر 5 پاؤنڈ اور 5 کلو چاول پر 3 پاؤنڈ کی بچت دی گئی ہے۔
اسی طرح دیگر اشیاء خورونوش کے نرخوں میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔