سونے کی قیمت میں بڑی کمی، ایک لاکھ 34 ہزار 200 روپے تولہ ہوگیا

کراچی: پاکستان میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔ سونا فی تولہ آج 4300 روپے سستا ہوگیا۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 4300 روپے کم ہوئی ہے۔
ملک میں ایک تولہ سونا ایک لاکھ 34 ہزار 200 روپے کا ہوگیا ہے، 10 گرام سونا 3686 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 15 ہزار 55 روپے کا ہوگیا۔
بین الاقوامی منڈی میں سونے کا بھاؤ 27 ڈالر کم ہوکر 1775 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ سونے اور ڈالر کے نرخ میں پچھلے کچھ دنوں سے تسلسل کے ساتھ کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔

Big dropGold Price reducePakistanSindh Sarafa Bazar jeweler association