کراچی: ملک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی واقع ہوئی ہے۔
گزشتہ روز کاروبار کے دوران انٹربینک میں امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں 2 روپے 4 پیسے سستا ہوا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر 304.94 روپے پر بند ہوا۔
جمعہ کو کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قیمت مزید کم ہوئی اور ڈالر ایک روپے 96 پیسے سستا ہوکر 303 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی ہورہی ہے اور ڈالر 4 روپے کم ہوکر 304 روپے پر آگیا ہے۔
خیال رہے کہ حکومت نے ڈالر کی اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کی روک تھام کے لیے کریک ڈاؤن شروع کر رکھا ہے، جس کے بعد سے امریکی ڈالر کی قیمت میں واضح کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔