کراچی: سندھ حکومت نے سرکاری ملازمتوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا، سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی حد میں رعایت دینے کا اعلان۔
سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی حد میں 15 سال کی رعایت دی گئی ہے جو یکم جولائی 2022 سے 30 جون 2024 تک کی اسامیوں کے لیے ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عمر کی حد میں رعایت پبلک سروس کمیشن کی پوسٹوں اور پولیس کے لیے نہیں دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری محکموں میں بھرتی کے لیے عمر کی حد 18 سے 28 سال کے درمیان ہوتی ہے۔