اسلام آباد: ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے بڑا فیصلہ کرلیا گیا، ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے تمام فیلڈ دفاتر 30 اور 31 دسمبر کو رات دیر تک کھلے رکھنے کا اعلان کردیا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے تمام فیلڈ دفاتر 30 اور 31 دسمبر کو رات دیر تک کھلے رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔
اس حوالے سے باضابطہ طور پر سرکلر جاری کردیا گیا ہے، جس میں تمام ٹیکس پیئر آفسز (ایل ٹی یوز) میڈیم ٹیکس پیئر آفسز، کارپوریٹ ٹیکس آفسز اور ریجنل ٹیکس آفسز (آر ٹی اوز) کے سربراہان کو آگاہ کیا گیا ہے کہ 30 دسمبر کو ایف بی آر کے تمام فیلڈ آفسز رات 8 بجے تک جب کہ 31 دسمبر بروز ہفتہ رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے۔