واشنگٹن: امریکا کے نومنتخب صدر جوبائیڈن نے بھی کورونا ویکسین لگوالی۔
78 سالہ جو بائیڈن نے فائزر کمپنی کی تیار کردہ ویکسین لگوائی اور انہیں ویکسین ریاست ڈیلویئر میں لگائی گئی۔
جوبائیڈن کے ویکسین لگوانے کا عمل امریکی میڈیا پر براہ راست نشر کیا گیا تاکہ لوگوں پر یہ واضح ہوسکے کہ ویکسین لگوانا خطرناک نہیں بلکہ فائدہ مند ہے۔