بے نظیر بھٹو کا یوم شہادت، کل سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان

کراچی: نگراں سندھ حکومت نے بے نظیر بھٹو کے یوم شہادت کے موقع پر کل صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
ترجمان کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کل سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کے یوم شہادت پر صوبے بھر میں عام تعطیل کی منظوری دی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ 27 دسمبر کو تمام سرکاری اور نجی ادارے، لوکل کونسلز اور صوبائی حکومت کے انتظامی دفاتر بند رہیں گے۔

 

#Benazir BhuttoAcross SindhAnnounce HolidayDeath anniversarysindh govtTomorrow