کراچی: سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے یوم شہادت 27 دسمبر کے موقع پر سندھ حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سندھ حکومت نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق 27 دسمبر کو سندھ حکومت کے تمام سرکاری و نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے۔
خیال رہے کہ بے نظیر بھٹو کے یوم شہادت کے موقع پر سندھ حکومت کی تعطیل کے باوجود بینکس کھلے رہیں گے۔