منسک: بیلاروس سے تعلق رکھنے والے فنکار نے مکمل طور پر برف سے ایک کشتی تیار کی ہے جو ناصرف ایک فرد کے لیے کافی ہے بلکہ پانیوں میں سفر بھی کرسکتی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایوان کارپٹسکی بیلاروس سے تعلق رکھنے والے آرٹسٹ ہیں اور وہ اپنے ملک میں برف کی مدد سے مجسمہ سازی کے شوق کے حوالے سے معروف ہیں۔
اس کا نام پہلی بار بیلاروس کے اخبارات میں 2020 میں شائع ہوا، جب ان کے آئس وائلن کی تصاویر پہلی بار سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔
اس کے بعد سے وہ ہر موسم سرما میں مصروف ہوجاتے اور مزید متاثر کن فن پارے متعارف کرواتے، تاہم اس سال انہوں نے مکمل طور پر برف سے بنی خوبصورت کشی متعارف کرواکر سب کو حیران کردیا ہے۔
کشتی کی تصاویر اور ویڈیوز ایوان نے اپنے انسٹاگرام پیج پر پوسٹ کیں، جہاں برف کے نقش و نگار والے بلاکس کو دکھایا گیا ہے اور کس طرح انہیں ایک دوسرے میں ضم کرکے شاہ کار تخلیق کیا گیا ہے۔
کشتی کو دارالحکومت منسک سے منسلک Tsnyanskoe نامی جھیل کے قریب بنایا گیا ہے جو منسک کے شمال میں واقع Tsna-Yodkovo گاؤں کے قریب ہے۔