شادی سے قبل اہلیہ کیلئے لڑکے خود دیکھنے گیا، بہروز سبزواری

کراچی: پاکستان کے سینئر بہروز سبزواری نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شادی سے قبل اپنی اہلیہ سفینہ شیخ کے لیے 3 سے 4 مرتبہ لڑکے دیکھنے خود گئے تھے، لیکن بعد میں سفینہ اور ان کا رشتہ طے ہوا۔
اداکار بہروز سبزواری حال ہی میں اہلیہ سفینہ شیخ کے ساتھ نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئے، جہاں گفتگو کرتے ہوئے جاوید شیخ کی بہن سفینہ شیخ نے بتایا کہ بہروز سبزواری سے رشتہ طے ہونے سے قبل میرے کئی رشتے آئے لیکن میرے والد نے کسی رشتے کے لیے ہاں نہیں کی تھی کیوں کہ وہ اس وقت میری شادی نہیں کرنا چاہتے تھے۔
بہروز سبزواری نے بتایا کہ یہ بات میں بھی کہہ سکتا ہوں، کیوں کہ میں خود بھی جاوید کے ساتھ سفینہ کے لیے 3 سے 4 مرتبہ لڑکا دیکھنے گیا تھا۔
بعدازاں سفینہ شیخ نے بہروز سبزواری سے رشتہ ہونے سے متعلق بتایا کہ میں ایک دوست کے گھر کھانے پر مدعو تھی، وہاں مجھے کسی نے رشتے کے لیے پسند کیا اور میرے گھر رشتہ لے کر آگئے، والد کو بھی رشتہ بے حد پسند آیا لیکن اس رشتے کی خبر جب بڑے بھائی جاوید شیخ کو ہوئی تو انہوں نے کہا کہ یہ رشتہ نہیں ہوسکتا اور کیوں نہیں ہوسکتا یہ میں گھر آکر بتاؤں گا، اس کے بعد جاوید شیخ نے آکر بتایا کہ انہوں نے میرا رشتہ بہروز سبزواری سے کردیا ہے۔
بہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ سفینہ کے والد سب کے لیے بہت سخت تھے لیکن میرے لیے ان کی ہاں کے پیچھے کئی وجوہ تھیں کیوں کہ جاوید سے میری دوستی تھی اور وہ مجھے بہت اچھے سے جانتے تھے۔
خیال رہے کہ بہروز سبزواری اور سفینہ شیخ کی شادی کو 38 سال کا عرصہ گزر چکا ہے، اس جوڑی کے بیٹے شہروز سبزواری جو پاکستان شوبز میں کافی عرصے سے اپنی اداکاری کے جوہر دکھارہے ہیں۔

 

About Marriagebehroze sabzwariBig RevealedJaved Shaikh Younger SisterSafina ShaikhSenior Actor