عالمی روڈ ٹرانسپورٹ کے تحت پاک چین کے درمیان تجارت کا آغاز

اسلام آباد/ بیجنگ: پاکستان اور چین کے درمیان بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ کے تحت تجارت شروع ہوگئی۔
دو طرفہ تجارت کے تحت پاک چین اقتصادی راہداری فعال ہوگئی اور نیشنل لاجسٹک کارپوریشن (این ایل سی) کے چین کی معروف کمپنی سیوا لاجسٹکس کے ساتھ اشتراک کے بعد پہلی بار یو این بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ کنونشن کے تحت سامان کی سرحد پار ترسیل کا آغاز ہوگیا۔
چین سے کارگو ٹرکوں کا پہلا قافلہ پاکستان کے لیے سفر پر روانہ ہوا اور یہ پیش رفت پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی 10 ویں سالگرہ پر عمل میں آئی۔
عالمی روڈ ٹرانسپورٹ کا اقدام پاک چین سرحد پار تجارت کو مزید فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا اور پروجیکٹ کے ذریعے وقت، لاگت میں کمی لاکر کاروبار کرنے میں آسانی ہوگی۔
چینی حکومت نے کاشغر، خنجراب ٹریڈنگ اینڈ سروس کو 2023 کے لیے قومی لاجسٹکس مرکز کا درجہ دیا ہے اور ٹی آئی آر سروس کے آغاز کے لیے کاشغر یوان فانگ انٹرنیشنل لاجسٹکس پورٹ کمپنی میں بھی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

Begining TradeGlobal Road TransportPak china