بپن راوت ہیلی کاپٹر حادثے کا آخری زخمی بھی چل بسا

نئی دہلی: بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کے ہیلی کاپٹر حادثے کے آخری زخمی گروپ کیپٹن ورون سنگھ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
بھارتی فضائیہ کے مطابق گروپ کیپٹن ورون سنگھ ہیلی کاپٹر حادثے میں بچ جانے والے آخری زخمی تھے جو ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج (DSSC) کے ڈائریکٹنگ اسٹاف تھے۔
بھارتی فضائیہ کے مطابق ورون سنگھ کا علاج ملٹری اسپتال ویلنگٹن میں جاری تھا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
ورون سنگھ کو رواں برس 15 اگست کو 2020 میں ایک فضائی ہنگامی صورت حال کے دوران تیجاس جنگی طیارے کو بچانے پر سوریا چکرا ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔
خیال رہے کہ 8 دسمبر کو ہونے والے اس ہیلی کاپٹر حادثے میں بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ سمیت 13 افراد ہلاک ہوئے تھے جب کہ گروپ کیپٹن ورون سنگھ شدید زخمی ہوئے تھے اور ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

Bappan Rawat Helicopter accidentGroup captain varun singhLast injured man diedpasses away