ڈھاکا: بنگلا دیش میں بھی عام انتخابات کی تاریخ سامنے آگئی اور اس حوالے سے اعلان کردیا گیا۔
بنگلادیش کے الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں 12 ویں پارلیمانی انتخابات 7 جنوری 2024 کو کرائے جائیں گے۔
ادھر دارالحکومت ڈھاکا میں اپوزیشن جماعت بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) 48 گھنٹے سے حکمران جماعت کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔
بنگلادیشی اپوزیشن وزیراعظم حسینہ واجد کی حکمران جماعت عوامی لیگ سے استعفے کا مطالبہ کررہی ہے جب کہ اپوزیشن کے رہنما یا تو جیل میں ہیں یا پھر جلاوطن ہیں۔
ترجمان بی این پی کے مطابق پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ اگر وزیراعظم شیخ حسینہ مستعفی نہیں ہوتیں اور اقتدار ایک غیر جانبدار نگراں حکومت کو منتقل نہیں کرتیں تو انتخابات کا بائیکاٹ کردیں گے۔
دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر نے بتایا کہ سیاسی بحران کے حل کے لیے فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ مذاکرات کریں۔