بنگلادیش میں توانائی بحران، ہفتے میں ایک روز پٹرول پمپس بند رہیں گے

ڈھاکا: توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے بنگلادیش کی حکومت نے ڈیزل سے چلنے والے پاور پلانٹس بند کرنے اور ایک دن پٹرول پمپ بند رکھنے سمیت کئی اہم فیصلے کرلیے۔
بنگلادیش میں توانائی بحران کے باعث حکومت نے ڈیزل سے چلنے والے تمام پاور پلانٹس بند کردیے۔
بنگلادیش حکومت کی جانب سے توانائی بچت کے لیے ہفتے میں ایک دن پیٹرول پمپس بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بجلی بچت کے لیے دفتری اوقات میں کمی، ورک فرام ہوم، لوڈشیڈنگ اور رات 8 بجے کاروبار بند کرنا ہوگا۔
پاور ڈیولپمنٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ توانائی بچت کی نئی پالیسی سے روزانہ قریباً 15 سو میگاواٹ بجلی کا شارٹ فال پیدا ہونے کا امکان ہے۔
شارٹ فال کے باعث ملک بھر میں روزانہ کم از کم دو گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔

bangladeshBig Decisions for energy savingDiesel power plants closedPetrol pumps close one day in a week