کراچی: محرم الحرام میں امن و امان کے پیش نظر سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگادی گئی۔
صوبائی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں دفعہ 144 کے تحت 6 محرم الحرام سے 12 محرم الحرام تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق خواتین، 12 سال کی عمر تک کے بچے، معذور افراد، بزرگ، صحافی اور سیکیورٹی اداروں کے اہلکار موٹر سائیکل کی ڈبل سواری سے مستثنیٰ ہوں گے۔
حکومت سندھ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق آج سے ہوگا اور پابندی 10 اگست تک برقرار رہے گی۔