بلوچستان: دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، 2 جوان شہید

کوئٹہ: بلوچستان میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے سنگوان میں پاک ایران سرحد پر سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے بڑا حملہ کیا، پوسٹ پر تعینات اہلکاروں نے دہشت گردوں کے حملے کا بھرپور جواب دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے، فورسز نے دہشت گردوں کو کامیابی سے پیچھے دھکیل دیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق شہید اہلکاروں میں 34 سالہ سپاہی حسنین اشتیاق کا تعلق ڈی جی خان اور 27 سالہ سپاہی عنایت اللہ جھل مگسی کے رہائشی تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں فوری کلیئرنس آپریشن شروع کردیا، دہشت گردوں کو سرحد پار فرار ہونے سے روکنے کے لیے ایرانی حکام سے بھی رابطہ کیا جارہا ہے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں امن اور استحکام کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی۔

 

2 FC men MartyredbalochistanSecurity Check postTerrorist attack