ژوب: بلوچستان کے علاقے ژوب میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کے قافلے کے قریب دھماکا ہوا ہے۔
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیر العظیم کے مطابق سراج الحق پر بلوچستان میں خودکُش حملہ ہوا ہے اور حملہ آور مارا گیا۔
انہوں نے کہا کہ سراج الحق اور دیگر تمام احباب محفوظ ہیں۔
دوسری جانب پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ژوب میں سراج الحق کے قافلے کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق محفوظ رہے۔
پولیس کے مطابق ژوب میں آج جماعت اسلامی کا جلسہ تھا اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے جلسے سے خطاب کرنا تھا۔