کوئٹہ: بلوچستان میں انٹیلی جنس ایجنسیز نے دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی۔
نجی ٹی وی کے مطابق انٹیلی جنس اطلاعات پر بلوچستان کے علاقے قمر دین کاریز میں فورسز نے آپریشن کیا جس میں دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔
فورسز نے آپریشن کے دوران تیار حالت میں 8 بم برآمد کیے اور ہر بم 6 سے 8 کلو وزنی ہے، اس کے علاوہ دیسی ساختہ بم بنانے والے سامان سے بھرا تھیلا بھی ملا ہے جب کہ ریموٹ، ڈیٹونیٹرز، بال بیئرنگ اور تاریں بھی برآمد کیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق دھماکا خیز سامان ممکنہ طور پر افغانستان سے پاکستان لایا گیا تھا اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے دھماکا خیز مواد ژوب اور کوئٹہ میں دہشت گردی کے لیے چھپا رکھا تھا۔