اسلام آباد: ملک کے رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 12 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔
بلوچستان میں 25 اور 26 اگست کی رات دہشت گردوں نے متعدد جگہوں پر بزدلانہ حملے کیے، تاہم سیکیورٹی فورسز نے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کارروائی کے دوران متعدد دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔
سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اِن حملوں کا مؤثر جواب دے رہے ہیں، دہشت گردوں کے خاتمے تک سیکیورٹی آپریشن جاری رہے گا۔