باجوڑ میں افغانستان کی سرحد سے فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

باجوڑ: پاکستان اور افغانستان کے قریبی علاقے میں سرحد پار سے فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے ہیں۔
خیبر پختون خوا کے ضلع باجوڑ میں سرحد پار سے فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں 3 شہری جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے، زخمی ہونے والوں میں پاک فوج کے 2 جوان بھی شامل ہیں۔
ابتدائی معلومات کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ جاں بحق ہونے والوں کی میتیں بھی ہسپتال پہنچادی گئی ہیں، جہاں سے ان کی میتیں ورثاء کے حوالے کی جائیں گی۔

Bajor firefrom afghanistan