کراچی: وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ ہم بچوں کی صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی شہر کے مختلف نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں کے اچانک دورے پر پہنچے۔
صوبائی وزیرنے ان اسکول کے منتظمین کو مکمل ایس اوپیز کے نفاذ کو یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ 28 ستمبر کو جب تمام کلاسز کا آغاز ہوگا، اُس وقت کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کی جائیں، اگر بچے زیادہ ہوں تو کلاسز شفٹوں یا متبادل دنوں میں لی جائیں۔
سعید غنی نے کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ہم بچوں کی صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔