مانچسٹر: باصلاحیت پاکستانی بلے باز اور ون ڈے ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق بابر اعظم نے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں کئی اہم ناموں کو پیچھے چھوڑ دیا، وہ اب تک ایونٹ میں 100 سے زائد کی ایوریج رکھنے والے واحد بیٹسمین بن گئے۔
بارش کے سبب پہلے دن کھیل رکنے تک وہ ایونٹ میں 111.16 کی اوسط سے رنز بنا چکے تھے۔
بابر اعظم آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے ابتدائی ایڈیشن میں 100 سے زائد کی ایوریج سے رنز بنانے والے بابر دنیا کے واحد بیٹسمین ہیں۔
یاد رہے کہ انھوں نے انگلینڈ سے جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے ابتدائی روز مسلسل پانچویں اننگز میں ففٹی پلس اسکور بنایا ہے۔