لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے انہیں ون ڈے کرکٹ میں عمدہ کارکردگی پر کرکٹر آف دی ایئر قرار دے دیا۔
آئی سی سی پلیئر آف دی ایئر کے لیے بابراعظم، شکیب الحسن، ینامن ملان اور پال اسٹرلنگ کو نامزد کیا گیا تھا۔
لیکن آئی سی سی پلیئر آف دی ایئر کا اعزاز قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کے حصے میں آیا۔
بابر اعظم نے 6 ون ڈے میچز میں 67.50 کی اوسط سے 405 رنز بنائے۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابراعظم کو ایوارڈ جیتنے پر مبارک باد دی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا۔