لندن: پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے انگلش ٹی 20 بلاسٹ میں جارحانہ سنچری بنا ڈالی۔
شروع کے چار مقابلوں میں ناکامی کے بعد بابر اعظم نے انگلش ٹی 20 بلاسٹ میں سنچری سے ساری کسر پوری کردی، انہوں نے سمرسٹ کی جانب سے گلیمورگن کے خلاف صرف 62 گیندوں پر ناقابل شکست 114 رنز بنائے، اس میں 9 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے جب کہ ان کی ٹیم نے میچ 66 رنز سے جیت لیا۔
واضح رہے کہ بابراعظم اس سے قبل 4 میچز میں 58 رنز ہی بناسکے تھے، ورکشائر کے خلاف 42 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد اگلے میچز میں 6 ،0 اور 10ہی رنز بنا پائے تھے۔