ٹیسٹ رینکنگ، قومی کپتان بابر اعظم اور حسن علی کی ترقی!

دبئی: آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی بیٹنگ اور فاسٹ بولر حسن علی کی بولنگ میں ترقی ہوئی ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری تازہ ترین رینکنگ کے مطابق انگلینڈ کے کپتان جوئے روٹ بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شاندار پرفارمنس کے بعد دو درجے کرتے ہوئے پانچویں سے تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔
نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا پہلا اور آسڑیلیا کے اسٹیو اسمتھ کا دوسرا نمبر ہے جب کہ آسٹریلیا کے مارنس لبوشین چوتھے اور ویرات کوہلی پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں۔
بولنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا پہلا اور انگلینڈ کے اسٹیورٹ براڈ کا دوسرا نمبر برقرار ہے جب کہ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن تین درجے بہتری کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔
جنوبی افریقا کے خلاف شاندار پرفارمنس دینے والے پاکستان کے فاسٹ بولر حسن علی 21 درجے بہتری کے بعد 32 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
بولرز کی رینکنگ میں محمد عباس کا 12 واں نمبر ہے جب کہ شاہین آفریدی 4 درجے بہتری کے بعد 30 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

babar azamHassan AliICC test players ranking