ملتان: ایشیا کپ کے ابتدائی معرکے میں نیپال کے خلاف اننگز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقا کے سابق بلے باز ہاشم آملہ کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔
ملتان میں جاری ایشیا کپ کے پہلے میچ میں نیپال کے خلاف سنچری بناکر بابر اعظم نے ایک اور عالمی اعزاز اپنی دسترس میں کرلیا۔
بابر اعظم نے سب سے کم اننگز میں 19 سنچریوں کا ریکارڈ بنادیا، بابر نے کیریئر کی 102 ویں اننگز میں اپنی 19 ویں سنچری اسکور کی۔ جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ نے 19 ویں سنچری اننگز نمبر 104 میں کی تھی۔
بابر نے اس سے قبل 97 ویں اننگز میں 18 ویں سنچری اسکور کی تھی اور 100 سے کم اننگز میں 18 سنچریاں کرنے والے پہلے بیٹر بنے تھے۔
بابر نے 13 ویں، 14ویں، 15ویں، 16ویں اور17 ویں سنچری بھی سے کم اننگز میں کی تھیں، بابر نے ابتدائی 10 سنچریاں 68 اننگز میں کیں، پھر 34 اننگز میں 9 سنچریاں بنائیں۔