لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا ۔
تفصیلات کے لیے محدود اوورز کی کرکٹ کے کپتان بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک کپتان رہیں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے رواں برس مئی میں بابر اعظم کو ایک برس کے لیے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کیا تھا۔
البتہ اب ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ آگے چلی گئی ہے، تو پی سی بی نے بابر اعظم کے عہدے کی معیاد میں بھی ورلڈ کپ تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بابر اعظم ون ڈے کے بھی کپتان ہیں اور وہ پہلی مرتبہ زمبابوے کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کی کپتانی کریں گے۔