آزاد کشمیر میں 15 روز کیلیے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان

میرپور: کورونا کی دوسری وبا کے پیش نظر آزاد کشمیر میں 15 دن کے لبے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں 15 دن کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا ہے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں بیک وقت لاک ڈاؤن ہوگا، صرف لازمی خدمات کے شعبے ایس او پیز کے تحت اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں گے، سرکاری دفاترمیں 50 فیصد حاضری رکھی جائے گی، تمام کاروباری مراکز مارکیٹیں اور بازار، سرکاری، نیم سرکاری اور نجی دفاتر و تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے۔ انٹری پوائنٹس پر سخت اسکریننگ کا عمل ہوگا، مذہبی اجتماعات اور نماز جنازہ مکمل ایس او پیز کے تحت ہوں گے، شادی بیاہ و دیگر تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی۔
خیال رہے کہ ملک میں کورونا وبا کی دوسری لہر نے شدت پکڑ لی ہے اور مصدقہ مریضوں کی تعداد 32 سے تجاوز کرچکی ہے۔

Azad KashmirLockdown