آزاد کشمیرالیکشن نواز شریف پر اعتماد کا تاریخی فیصلہ ہو گا، شہباز شریف

لاہور:مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کا الیکشن باشعور کشمیریوں کے نوازشریف کی قیادت پر اعتماد کا تاریخی فیصلہ ہو گا۔
لاہور سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے یہ بات کہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام کیلئے تعمیر، ترقی، خوش حالی کے ایک نئے دور کا آغاز کریں گے۔
میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں موٹر ویز، تعلیم، صحت اور عوام کی ترقی کے مثالی منصوبے لائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ کے کرم سے مسلم لیگ نون کے ساتھ کشمیر کے عوام نے تاریخی محبت کا اظہار کیا ہے۔
قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف کا مزید کہنا ہے کہ کامیاب الیکشن مہم پر تمام رہنماؤں، کارکنان اور عوام کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔
مسلم لیگ نون کے صدر نے یہ بھی کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام باشعور اور اہلِ بصیرت ہیں، جو اپنے ووٹ کی طاقت سے اپنے حقوق کی حفاظت کریں گے

Azad Kashmir election will be a historic decision to trust Nawaz SharifShahbaz sharif