اسلام آباد: اداکارہ زیبا بختیار اور گلوکار عدنان سمیع کے بیٹے اذان سمیع اب گلوکاری کے بعد اداکاری کے میدان میں بھی انٹری دینے جارہے ہیں۔
اذان سمیع گلوکاری کے میدان میں تو اپنا لوہا منواچکے، اس بار وہ ڈرامہ انڈسٹری میں اداکاری کرتے ہوئے بھی نظر آئیں گے۔
گلوکار پہلی بار اداکاری کریں گے جہاں وہ اداکارہ سجل علی اور یمنیٰ زیدی کے ساتھ نظر آئیں گے۔
ڈرامے کا نام ’عشق لا‘ ہے، جس کی شوٹنگ اسلام آباد میں جاری ہے جب کہ ڈرامہ ماہ اگست میں نشر کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ اذان پاکستان کی میوزک انڈسٹری میں ابھرتے ہوئے گلوکار اور موسیقار ہیں۔ کچھ عرصے قبل ہی اذان سمیع نے اپنا میوزک البم لانچ کیا تھا، جس میں 9 گانے ہیں سات اردو، ایک پنجابی اور ایک پشتو میں۔