روشن مستقبل کیلیے پُرامید، مشکلات سے گھبرانے والی نہیں: عائشہ عمر

کراچی: بلبلے سے شہرت حاصل کرنے والی معروف اداکارہ عائشہ عمر کا کہنا ہے کہ شوبز کی دنیا میں محنت اور لگن سے منزل تک پہنچنا میرا جنون ہے۔
انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ صرف معیاری کام کو ہی ترجیح دیتی ہوں، اپنی محنت اور لگن سے منزل مقصود پر پہنچنا چاہتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہر کامیابی کے پیچھے مشکلات تو ہوتی ہیں لیکن مشکلات سے گھبرانے والی نہیں ہوں، میں پُرامید ہوں کہ شوبز کی دنیا میں جلد اپنی منفرد شناخت بنانے میں کامیاب ہوجاؤں گی۔

عائشہ عمر نے کہا کہ لاہور اور کراچی میں فیشن، فلم، ڈرامہ، تھیٹر، موسیقی و دیگر فنون لطیفہ کے شعبوں میں زبردست کام ہورہا ہے، نئے فن کار، نئے ہدایت کار، نئے موسیقار شوبز انڈسٹری کا اثاثہ بنتے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا شوبز انڈسٹری کو اپنا جنون بنایا ہوا ہے لیکن یہ جنون صرف معیاری کام تک ہی محدود ہے۔

ActressAyesha umarBulbulayInterviewShowbiz