ایاز امیر کے بیٹے کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ، والد کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد: بیوی کے قتل کے ملزم صحافی ایاز امیر کے صاحبزادے شاہ نواز امیر کو عدالت نے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد میں صحافی ایاز امیر کی بہو کینیڈین نژاد سارہ کے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے مقتولہ کے شوہر شاہ نواز امیر کو عدالت میں پیش کیا۔
شاہ نواز کے وکیل نے کہا کہ یہ بلائنڈ مرڈر ہے اور قتل صرف الزام کی حد تک ہے، کیس میں پہلا ریمانڈ ہے، جس پر کوئی اعتراض نہیں۔
پولیس نے عدالت سے دس دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ملزم سے برآمدگی کرنی ہے، اس نے اپنی کینیڈین نژاد پاکستانی اہلیہ کو بیرون ملک سے بلا کر قتل کیا۔
پولیس نے مرکزی ملزم کے والدین ایاز امیر، ان کی اہلیہ، ملزم کے چچا اور چچی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا بھی کردی۔ عدالت نے ایاز امیر، ان کی اہلیہ کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے شاہ نواز کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ بھی منظور کرلیا۔

Ayaz Amir SonFather Arrest Warrant releasePhysical Remand ApprovedShahnawaz AmirWife murder case