فلاحی خدمات کا اعتراف، ظفر عباس و دیگر کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری تفویض

کراچی: انڈس یونیورسٹی کے اسپیشل کانووکیشن میں ظفر عباس، بشیر فاروقی اور دیگر فلاحی خدمات سرانجام دینے والی شخصیات کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری عطا کی گئی۔
گورنر ہاؤس سندھ میں آج انڈس یونیورسٹی کی جانب سے اسپیشل کانووکیشن تقریب منعقد ہوئی، جس میں فلاحی کاموں کے اعتراف میں سفیر UAE، سفیر OMAN، جنرل سیکریٹری جے ڈی سی ظفر عباس، اختر خان ٹیسوری سربراہ ٹیسوری جیولرز، سربراہ سیلانی ویلفیئر بشیر فاروقی اور پاکستان کے نمبر 1 آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے پروفیسر سر ضیاء کو اعزازی PHD کی ڈگری اور گولڈ میڈل گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے دست مبارک سے دیا گیا۔
اس موقع پر چیئرمین HEC طارق رفیع، چانسلر انڈس یونیورسٹی خالد امین، نگراں صوبائی وزرا جنید شاہ، یونس ڈھاگہ، مبین جمانی، زبیر موتی والا، سربراہ کراچی چیمبرز اینڈ کامرس بھی ساتھ تھے۔

Award Honorary Doctorate DegreeGovernor sindhIndus UniversityKamran Khan TessoriZafar Abbas