ہوبارٹ: آسٹریلیا کے ٹیسٹ کپتان ٹم پین نے کپتانی سے دستبردارہونے کا اعلان کیا ہے۔
ہوبارٹ میں پریس کانفرنس کے دوران ٹم پین نے مختصر بیان میں ٹیسٹ کرکٹ کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا۔
ٹم پین کا کہنا تھا کہ میں آسٹریلیا کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے دستبردارہونے کا اعلان کرتا ہوں۔ یہ ایک مشکل لیکن میرے لیے، کرکٹ اور میری فیملی کے لیے درست فیصلہ ہے۔
ٹم پین کو 2018 میں اسٹیو اسمتھ کی جگہ آسٹریلیا کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا۔
ٹم پین کی قیادت میں 2019 میں آسٹریلیا نے 18 سال بعد پہلی بار غیر ملکی سرزمین پر ایشنر سیریز جیتی تھی۔ آسٹریلین کرکٹ ٹیم نے ٹم پین کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔
آسٹریلین کرکٹ بورڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ ٹم پین آنے والی ایشنر سیریز کی ٹیسٹ ٹیم میں سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔