اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی امریکی کانگریس خاتون میکسین مور واٹرز کے ساتھ زوم میٹنگ سے متعلق ہوش رُبا انکشافات سامنے آئے ہیں۔
عمران خان کے زُوم میٹنگ نے تمام راز فاش کردیے۔ پی ٹی آئی چیئرمین مبینہ آڈیو میں امریکی کانگریس ویمن سے زوم میٹنگ میں گفتگو کررہے ہیں۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے تمہید میں امریکی خاتون کو بتایا کہ 99 فیصد پاکستان عمران خان کا خواہاں ہے اور وہ مقبول ترین سیاسی رہنما ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھ پر ایک قاتلانہ حملہ ہوچکا جس میں مجھے ٹانگ میں تین گولیاں لگیں، اس وقت ملک انتہائی مشکل صورت حال سے گزر رہا ہے، ہم اس وقت تاریخ کی مشکل ترین صورت حال سے دوچار ہیں۔
عمران خان نے اپنے اوپر قاتلانہ حملے کی ذمے داری حسب عادت آرمی اور دیگر اداروں پر تھونپتے ہوئے کہا کہ فوجی اسٹیبلشمنٹ اور خفیہ ایجنسی یہاں بہت طاقتور ہے۔
عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کی ذمے داری سابق آرمی چیف پر عائد کردی اور امریکی خاتون کے سامنے اپنے دور کی معاشی کارکردگی کو بہترین قرار دیا۔ عمران خان نے کہا کہ میں صرف یہ چاہتا ہوں آپ میرے حق میں آواز اُٹھائیں۔
زوم میٹنگ کے آخر میں عمران خان اور ان کے ساتھی خوش نظر آئے۔