عتیقہ آپا دو چار سرجریز کروالیں تو ان کا ہیرو بن جاؤں گا، فہد مصطفیٰ

کراچی: نامور اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ نے اداکارہ عتیقہ اوڈھو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عتیقہ آپا 2، 4 مزید اچھی سرجریاں کروالیں تو ہم ان کے ہیرو بن سکتے ہیں۔
پاکستان کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں اداکار فہد مصطفیٰ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا اب وہ وقت آگیا ہے انہیں اپنی عمر کی لڑکیوں کے ساتھ کام کرنا شروع کردینا چاہیے۔
جس پر میزبان نے پوچھا کہ چھوٹی لڑکیوں کے ساتھ؟ اس پر انہوں نے جواب دیا نہیں اپنی عمر کی یعنی عورتوں کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔
بعدازاں، فہد مصطفیٰ نے اپنے گیم شو میں اداکار ہمایوں سعید کو مخاطب کرتے ہوئے کہا یہ عتیقہ آپا کے ساتھ کیا مسئلہ ہے بھائی؟ آپ اور میں ان کے ساتھ ہی ہیرو آئیں تو ہی وہ خوش ہوں گی؟
فہد مصطفیٰ نے مزید کہا کہ مطلب ہم کیا کریں، یہ تو حد ہی ہوگئی ہے، عتیقہ آپا اب آپ ہی رہ گئی ہیں ہماری ہیروئن بس، اب ان شاء اللہ آپ کے ساتھ ہی کام کریں گے۔
فہد مصطفیٰ نے کہا کہ عتیقہ اوڈھو 2، 4 اچھی سرجریاں کروالیں تو ہم آپ کے ہیرو بن جائیں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز عتیقہ اوڈھو کا مردوں سے متعلق ایک بیان بھی وائرل ہوا تھا۔
نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے عتیقہ اوڈھو نے اس بات پر زور دیا کہ انسان کو جنس نہیں بلکہ کردار کی بنیاد پر جانچا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ معاشرے میں منفی رویے صرف مردوں تک محدود نہیں، خواتین بھی بعض اوقات ناانصافی یا سخت رویوں کی حامل ہو سکتی ہیں۔
عتیقہ اوڈھو نے مثال دی کہ میرے والد اور بھائی بھی مرد ہیں اور وہ بہترین انسان ہیں، اس لیے ہر مرد کو ایک سا سمجھنا بہت بڑی غلطی ہے۔

Atiqa Odho CommentsFahad MustafaReply