خیال رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے پاکستان میں شروع ہورہی ہے، میزبان پاکستان اپنی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی مہم کا آغاز اسی روز کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے کرے گا، بعدازاں انہیں 23 فروری کو دبئی میں روایتی حریف بھارت کا چیلنج درپیش ہوگا۔
چیمپئنز ٹرافی بھارتی ٹیم کی عدم شمولیت کے باعث ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلی جائے گی۔ بھارتی ٹیم کے تمام میچز متحدہ عرب امارات میں ہوں گے۔