مانچسٹر: لندن میں ملک کے سینئر اور معروف لوک گلوکار عطاء اللہ عیسٰی خیلوی کا کنسرٹ بدنظمی کی نذر ہوگیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عطاء اللہ عیسٰی خیلوی کے مانچسٹر میں ہونے والے کنسرٹ میں پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ بچوں اور فیملیز کی بڑی تعداد شریک تھی۔
کنسرٹ کے دوران شائقین اور سیکیورٹی گارڈز کے درمیان جھڑپ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں کنسرٹ بدنظمی کا شکار ہوگیا۔
آرگنائزرز کا کہنا ہے کہ نوجوان اسٹیج کے سامنے رقص کررہے تھے جس پر سیکیورٹی گارڈز نے منع کیا تو پاکستانی نوجوانوں اور سیکیورٹی گارڈز میں تلخ کلامی ہوگئی۔
بعدازاں صورت حال اتنی گمبھیر ہوگئی کہ عطاء اللہ عیسٰی خیلوی کو شو چھوڑ کر جانا پڑا اور گلوکار کو سیکیورٹی حصار میں ہال سے باہر لے جایا گیا۔
دوسری جانب لوگوں کی بڑی تعداد نے کنسرٹ آرگنائزرز کے خلاف شدید احتجاج بھی کیا۔